شیخ رشید کا حلیم عادل کیساتھ ناروا سلوک کا نوٹس
وزیر داخلہ شیخ رشید نے حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے حلیم عادل شیخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس پر نوٹس لیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ ایک معزز رکن سندھ اسمبلی ہیں، اپوزیشن لیڈر ہیں، حلیم عادل شیخ کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو تمام ضروری طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔
یاد رہے حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے الزام لگایا تھا کہ سنٹرل جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جیل میں پیپلزپارٹی کے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے غنڈوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، گزشتہ روز سنٹرل جیل میں حلیم عادل شیخ کو سازش کے تحت جیل انتظامیہ نے تشدد کا نشانہ بنوایا۔
Advertisements