آٹا، گیس، بجلی اور ووٹ چوروں کوڈسکہ کےعوام نےمستردکردیا:مریم
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹا، گیس، بجلی اور ووٹ چوروں کو ڈسکہ کےعوام نےمستردکردیا، دھاندلی کے باوجود ڈسکہ کےعوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی۔
جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں ہونے والے الیکشن میں پریذائیڈنگ افسران نے بکنے سے انکار کر دیا، پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، ان کاشیرازہ بہت جلد بکھرے گا۔ یہ بدترین ریاستی دہشتگردی کےباوجود ڈسکہ سے ہارے اور بےنقاب ہوئے، انہوں نے فائرنگ کرائی، 2 جانیں لیں۔اگر پتہ ہوتاانہوں نےسیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں تومسلم لیگ ن ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دےدیتی۔