• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان سپرلیگ کا میلہ، آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہونگے

    کراچی میں پاکستان سپرلیگ کا میلہ سج گیا، لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے مقابلہ دوپہر 2 بجے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
    شہر قائد میں کرکٹ کا میلہ سج گیا، پی ایس ایل سکس کے دوسرے روز دو میچ شیڈول ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میدان دوپہر دو بجے سجے گا، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہو گا۔

    پشاور زلمی کو میچ سے پہلے جھٹکا، کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی پر زلمی کپتان وہاب ریاض کی عدم شرکت کا امکان ہے، لاہور ٹیم کے کپتان سہیل اختر نے جیت کی ٹھان لی۔

    چھکے چوکوں کی بہار، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔ دونوں کپتان سمیت کھلاڑی پرجوش ہیں۔ دن کا دوسرا میچ ملتان سلطانز اور دو بار کے چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام سات بجے ہو گا۔

    Advertisements
    102 مناظر