• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • 20پولنگ سٹیشنوں پر نہیں پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں: مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کو نوشہرہ، وزیر آباد اور ڈسکہ کے تینوں حلقوں میں شاندار فتح ملی۔ ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ میں ہونے والے انتخابات میں کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کی بلکہ ووٹ کی عزت کے لیے پوری جنگ لڑی۔
    ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ کے عوام جاگ گئے تھے اور ووٹ پر پہرے دیتے رہے، اور اسی دوران انہوں نے ووٹ چوروں کو پکڑ لیا۔ کارکنوں نے دھاندلی کے ماحول میں باہر نکل کر ووٹ ڈالا، لیگی کارکن خوف و ہراس کے ماحول میں ڈٹے رہے، ن لیگ کو تینوں حلقوں میں شاندار فتح ملی۔ کوئی شک نہیں تینوں سیٹیں ن لیگ کی تھیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں اختیار ولی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ الیکشن کمپین کے دوران ہی پتہ چل گیا تھا کہ الیکشن ہم جیتیں گے، میاں نواز شریف کا بیانیہ وہاں جیت گیا ہے۔ یہ نوشہرہ میں شکست کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو خوف و ہراس میں رکھا گیا، سینئر لیگی رہنما نے مجھے بتایا کہ اگر مجھے گرفتار کر بھی لیا جاتا تو کیا ہوتا، ووٹرز، اراکین اسمبلی اور ن لیگیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ حکومتی عہدیداروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، اور الزام رانا ثناء اللہ پر لگایا جاتا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ دو جانوں کے ضیاع پر مجھے بہت افسوس ہے، ان کی مغفرت کے لیے دعا کرتی ہوں، ڈسکہ کا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن نے جیت لیا ہے، سروے میں بھی ن لیگ لیڈ کر رہی تھی۔

    لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا جیتنا حکومت کے لیے موت سے بدتر ہے، ہماری جیت سے ان کے حواس باختہ ہو جاتے ہیں، حکومتی عہدیداروں کو نہیں پتہ تھا کہ یہ اتنی بری طرح ہاریں گے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں نے فائرنگ کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا۔ پی ٹی آئی امیدوار اس کے بھانجے ،بھتیجوں نے فائرنگ کی۔ کل تاریخی دھاندلی ہوئی، جسے بے نقاب کرنا چاہتی ہوں۔

    75 مناظر