Site icon Meritnews

میں اور میرا قلم

(سید امیر کاظمی سابق ایجوکیشن آفیسر )

میرا تعلق گزشتہ 20 سالوں سے بالواسطہ اور بلاواسطہ نجی طور پر محکمہ ایجوکیشن سے ہے اور نہم و دہم کے درسی کتب کی کتابوں اور اُن کی ریفرینس کی کتابوں کا مطالعہ شوق سے کرتا ہوں ۔جب “ایک قوم ایک نصاب ” کا نعرہ سنا دل بہت خوش ہوا اور میں نے اِن کتابوں کا دیگر کتابوں کے تدریسی مواد سے موازنہ کیا جائے تو سستے دام میں بہترین مواد پر مشتمل نصاب ہے مگرجس طرح سے اقتباس لکھا گیا اور پھر چھاپا گیا افسوس اور ماتم کرنے کو دل کرتا ہے ارباب اختیار میں سے کسی نے ان کتب کے اقتباس کو دیکھنے کے لیےاپنے قیمتی وقت میں قوم کے لئے وقت دینا مناسب نہیں سمجھا ۔اگراِن کتب کامیں اپنے دور کی کتب سے اگر موازنہ کروں تو Script بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل طورپر تکنیکی غلطیوں سے پاک نہیں ہے مثلا نہم کلاس کی مطالعہ پاکستان 2019 میں ارکان اسلام کی ترتیب اور 2020میں پرنٹ ہونی والی کتاب میں ترتیب مختلف ہے۔ایسی طرح 2019 کی نہم کلاس کی مطالعہ پاکستان میں گلیشیر کے عنوان میں ریڈنگ اور تھی وہ 2021 میں ریڈنگ تبدیل ہو جاتی ہے۔یہ کیسے ممکن ہوا ہو گا یا تو لکھنے والے کا Google پر یقین بہت پختہ ہے یا کاپی پیسٹ کیا ہو گا اور یہ زہمت نہیں اٹھائی ہو گی کہ Googleسے زیادہ مصدقہ ریڈنگ کے لیے انسائیکلوپیڈیا کو دیکھا جانا ضروری ہے۔
پھر اگر آپ اسلامیات کو دیکھیں گے تو آپ کو ایک واضع فرق کلمہ شہادت کو اِس انداز میں تبدیل کیا جا رہا ہے کہ کلمہ شہادت اور تشہد کو ایک دوسرے میں شامل کیا جاریا ہے جبکہ ہر صاحب ادراک اِس نقطے کو سمجھتا ہے۔ آپ اگر اِس سال کی آٹھویں کلاس کی جنرل سائنس کا مطالعہ کریں تو الیکٹرسٹی کے پہلے پیرا گراف میں اقتباسی تحریر ایسی نہیں ہونی چاہیے تھی جیسی لکھی ہوئی ہے۔مجھے تو اب یہ ہی لگتا ہے کہ مصنفین نے جیسے اس کار خیر کو زہمت ہی سمجھا تھا ۔وہ کبھی بھی “ایک قوم ایک نصاب “کے حق میں نہ تھے کیونکہ یہ قوم پہلے ہی لائبریری نام کی چیز سے ناواقف ہوتی جارہی ہے اور لائبریری کے خیال سے ہی دور ہے پھر ایک قوم ایک نصاب سے متنفر کرکے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبا کو بگڑا ہوا Script دے کر قوم میں امیر اور غریب جیسے طبقات میں بگاڑ پیداکر دینا ہی مشن تھا۔ اگر کوئی غریب کا بچہ کبھی سبقت لے جانا بھی چاہے تو وہ ان مخبوط الحواس ریڈنگ کو پڑھ کر اپنی منزل تک کبھی نہ پہنچ پائے اور کسی مقابلے کے امتحان میں امیر سے سبقت نہ لے جائے۔
دور حاضر کے سلیبس Script میں جس قدر مواد موجود ہے کاش کہ اُس پر کام کرنے والے بھی اِس کی قدر کو سمجھتے اور پاکستان کی نئی آنے والے نسلوں کو کامیابی سے روشناس کرنے میں اِسی سلیبس میں اپنی پوری ایمانداری سے کام کرکے اس پر چار چاند لگاتے جس سے یہ قوم ایک ہو سکتی۔

نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ِویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی

Exit mobile version