
سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن آج سے کراچی میں شروع ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔
لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ لیگ کا دوسرا سیزن ہوگا جو پوری طرح سے پاکستان میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔
ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔ لیگ میں شامل ان چھ ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جا ئیں گے۔
کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرئے گی۔ لیگ کے پہلے 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آئوٹ اور فائنل سمیت بقیہ 14میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔