• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ن لیگ 2 صوبائی حلقوں میں کامیاب، این اے 45 کرم میں پی ٹی آئی کی فتح

    پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں این اے 75 ڈسکہ (سیالکوٹ)، این اے 45 کرم، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے، وزیر آباد، نوشہرہ کی دو صوبائی سیٹوں پر میدان مار لیا۔ کرم کی جے یو آئی کی قومی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف نے جیت لی۔
    پی پی 51 میں ن لیگ کی بیگم طلعت شوکت نے کامیابی سمیٹی، یہ سیٹ انکے خاوند شوکت منظور کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔ نوشہرہ میں وزیر دفاع پرویزخٹک کے حلقے پی کے 63 میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو ن لیگ کے اختیار ولی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
    پی پی 51 وزیرآباد کے تمام 162 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ 53 ہزار 903 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے چودھری محمد یوسف 48484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جو بیگم طلعت کے خاوند تھے۔
    این اے 45 کرم میں جے یو آئی اپنی نشست پر ہار گئی۔ حلقے کے تمام 134 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 16313 ووٹ لے کر جیت گئے، آزاد امیدوار سید جمال 15145 ووٹ لے کر دوسرے، جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 12 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 45 ضلع کرم کی یہ نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    Advertisements
    115 مناظر