این اے 75 ڈسکہ: ریٹرننگ افسر نے انتخابی نتائج روک دیئے
ریٹرننگ افسر نے این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج روک دیئے، حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، 23 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ تاخیر کا شکار رہا، 337 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتحار کو تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی پر برتری حاصل ہے۔
ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا، 337 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج میں ن لیگ کی نوشین افتخار کے 97588 جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی کے 94541 ووٹ تھے، 23 پولنگ سٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہیں۔
Advertisements