ضمنی الیکشن: نوشہرہ میں ن لیگ کامیاب
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چاروں حلقوں میں پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جبکہ پی کے 63 میں ن لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی۔
نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 ضمنی الیکشن کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اختیار ولی 21122 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے میاں عمر 1723 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 63 نوشہرہ میں 102 پولنگ سٹیشن قائم ہیں جن میں 52 مرد اور 39 خواتین اور 3 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ 1 لاکھ 41 ہزار 934 رجسٹرڈ ووٹرز میں 79 ہزار 63 مرد جبکہ 62 ہزار 871 خواتین ووٹرز ہیں۔
یہ نشست سابق تحریک انصاف کے صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔