نوے سال پرانا 1933 کا اردو میں لکھا گیا شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر 90 برس پرانے متحدہ ہندوستان کے زمانے کے اردو میں لکھے گئے شادی کے دعوت نامے کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یہ شادی کارڈ سونیا بٹلہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شیئر کیا ہے جو ان کے نانا کی شادی کا ہے اور انہیں اپنی والدہ کی دراز سے ملا ہے۔ اردو میں تحریردعوت نامے میں مہمانوں کو شادی میں شرکت کے لیے دلی کی گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا ہے اور بارات کی روانگی کا وقت سوا 11 بجے دیا گیا ہے۔اسی کارڈ میں ولیمے کے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور تقریب کا وقت صبح 10 کا ہے۔
ایک صارف نے اس دعوت نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا “جہاں سے برات روانہ ہوئی اور جس مقام پر گئی، یہ فاصلہ تقریبا آدھے گھنٹے کا ہے۔ دلی اور انتہائی معروف اور مصروف مقام ہے اور مسلمانوں کی اکثریت یہاں رہتی ہے.”
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دعوت نامہ جید پریس بلی ماراں دلی سے چھپوایا گیا تھا جو ان کے دادا حکیم ذکی احمد خان نے 1919 میں شروع کیا تھا۔ بد قسمتی سے 2018 میں کاروبار کے 100 سال پورے ہونے سے چند مہینے پہلے اس کو بند کردیا گیا تھا۔