• وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کا نوٹس لے لیا

    اوکاڑہ(سلمان قریشی سے) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے
    کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کا نوٹس لے لیا۔
    چیرمین وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل پنجاب زبیر احمد خان کی ہدایت پر چیرمین شکایت سیل ساہیوال ڈویژن میاں عمر اصغر جیویکا اپنی ٹیم کے ہمراہ مقتعول کے گھر پہنچ گئے وہ مقامی تھانہ بی ڈویژن اور قبرستان بھی گئے۔ انہوں نے پولیس سے مقدمہ کے بارے معلومات حاصل کیں۔ میاں عمر اصغر جیویکا نے کم سن مقتعول بچے کے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی کہ اس کیس میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے بچےکےوالدین نے تعزیت بھی کی۔
    گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کم سن حسن علی کو اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کیا اور بعد میں قتل کر نعش راجباہ میں پھینک دی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد فرقان بلا ل کی ہدایت پر
    ہولیس تھانہ بی ڈویژن نے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے عقیل اور ارشاد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
    دوران تفتیش ملزمان نےاپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا
    ملزم عقیل مقتول بچے کے ہمسایہ ہے۔

    464 مناظر