سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان
غازی بروتھا میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کیا تماشا ہو رہا ہے۔ سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے، ان کی قیمتیں لگ رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امداد مانگنے والے ملک کی کبھی بھی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔ ایک وزیراعظم اور اس کے وزیر اقامہ لے کر بیرون ملک پیسہ بھیجنا شروع کر دیں تب ایک ملک معاشی طور پر کمزور ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوری کے پیسے کی منی لانڈرنگ کرپشن سے بھی زیادہ بڑا جرم ہے۔ ایک ملک تباہ تب ہوتا ہے، جب وزیراعظم اور اس کے وزرا کرپشن کرنی شروع کر دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کے لیے منڈی لگی ہوئی ہے، تیس سال سے یہ تماشا جاری ہے۔
Advertisements