• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دستبردار ہو گئے

    تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز اور اعظم سواتی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے گھر پہنچے، سینیٹر سجاد حسین، سینیٹر مرزا آفریدی اور نصیب اللہ بازئی بھی ہمراہ تھے۔ وفاقی وزرا نے سینیٹر اورنگزیب کی پارٹی کے لئے خدمات کا اعتراف کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سینیٹر اورنگزیب خان نے فراغ دلی اور جذبے سے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ قبول کیا۔

    شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹر اورنگزیب خان نے سینیٹ میں پی ٹی آئی کا موقف پرزور طریقے پیش کیا۔ وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں، مستقبل میں بھی ان کی خدمات حاصل کرینگے۔

    99 مناظر