• کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش ،والدین خوشی سے نہال

    کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، نئے سال کی آمد پر بچے کی ولادت سے والدین خوشی سے نہال ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شہری جان محمد کے ہاں ایک اور بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے بعد ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی ہے،جان محمد کے 60 بچوں کی ولادت 3 بیویوں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 5 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے،جان محمد کے 55 بچے حیات اور صحت مند ہیں۔

    جان محمد کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ایک اور بچے کی ولادت سے بہت خوش ہوں،انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام حاجی خوش حال خان رکھا ہے۔

    276 مناظر