• معروف کاروباری شخصیت ایوب بٹ کی جانب سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام، مقامی سیاست دان، صحافی ، وکلاء، زمیندار، سرکاری و نیم سرکاری افسران کی شرکت

    رینالہ خورد ( اعجازطاہرقادری سے) بچپن کے دوستوں کو اکٹھا کر کے دل کو سکون ملتا ہے محمدایوب بٹ
    بچپن کے دوستوں کو اکٹھا کرنا اور ان کی بہترین کھانوں سے تواضع کرنا ہمارے خاندان کی صدیوں پرانی روایت ہے اس عمل سے محبت بڑھتی ہے ایک دوسرے کے دکھ درد غمی خوشی کا پتہ چلتا ہے اور انسان اپنے آپ میں نئی توانائی محسوس کرتا ہے ایوب بٹ گوالمنڈی والے
    تفصیلات کے مطابق
    رینالہ خورد کے نواحی علاقے صدیوں پرانے تاریخی قصبہ ستگھرہ میں قائم کشمیر ڈیری کے مالک ایوب بٹ جو بنیادی طور پر لاہور سے گوالمنڈی کے رہائشی ہیں جوانی میں ستگھرہ بزنس کرنے آئے تھے بزرگ ہو چکے ہیں لیکن آج بھی اپنی روایات کے امین ہیں سال میں دو تین کھانوں کا اپنے ڈیرہ پر اہتمام کرتے ہیں جس میں مقامی سیاست دان صحافی وکلاء زمیندار سرکاری نیم سرکاری افسران شرکت کرتے ہیں بلکہ گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والے ان کے واک فیلو دوست بھی خصوصی شرکت کرتے ہیں جہاں پر مہمانوں کی دیسی گھی سے بنے روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف اقسام کے کھانوں سے تواضع کی جاتی ہے ایوب بٹ کا ماننا ہے کہ مل بیٹھنے سے محبتیں بڑھتی ہیں اور پرانے دوستوں سے مل کر ایک عجیب سرشاری اور خوشی ملتی ہے جو کہ آج کے اس جدید دور میں ناپید ہو چکی ہے مشرق اور مشرقی معاشرے کا حسن مل بیٹھنے گپ شپ لگانے کھاپے ٹاپے میں چھپا ہوا ہے

    318 مناظر