چاروں حلقوں سے غیر حتمی نتائج آنا شروع
صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چاروں حلقوں میں پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس کیساتھ ساتھ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
وزیر آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 کے 10 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار چودھری محمد یوسف 3108 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم طلعت شوکت 2570 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 کے 23 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔ ن لیگ کے اختیار ولی نے 3817 ووٹ حاصل کر چکے ہٰں جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 3395 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی این اے 45 کرم 26 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 3322 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار سید جمال 3006 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 1889 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے 16 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے علی اسجد 4671 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے نوشین افتخار 3622 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔