Site icon Meritnews

کترینہ کیف اپنے شوہر کے ساتھ نئے سال کا جشن منانے کس مقام پر پہنچ گئیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے اپنے مصروف شیڈول سے وقفہ لے کر نئے سال کی چھٹیاں منانے کے لیے ممبئی سے اڑان بھرلی ہے۔کترینہ کیف اور وکی کوشل کو ممبئی ایئرپورٹ پر ریاست راجستھان کے ضلع بالی میں موجود جاوائی لیپرڈ سفاری کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اب کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنگلی حیات کے اردگر گھومتی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی ایک دلکش تصویر بھی شامل ہے۔

Exit mobile version