![](https://meritnews.tv/wp-content/uploads/2021/01/elections.jpg)
ضمنی انتخابات: پنجاب اور خیبرپختونخوا کی 4 خالی نشستوں پر پولنگ کا آغاز
پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی 4 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور جے یوآئی ف کے امیدواروں میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
سیالکوٹ میں لیگی ایم این اے سید افتخار الدین عرف ظاہرے شاہ کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 75 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار اور حکومتی اتحاد کےعلی اسجد ملہی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
گوجرانولہ میں لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ خالی ہونے والی وزیر آباد کی نشست پی پی 51 میں ن لیگ کی طلعت منظور چیمہ اور تحریک انصاف کے چوہدری یوسف مہران میں مقابلہ ہے۔
خیبرپختونخوا میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سیٹ این اے 45 کرم میں پی ٹی آئی امیدوار فخر زمان خان اور جمعیت علما اسلام ف کے ملک جمیل خان میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
نوشہرہ میں پی کے 63 پر مسلم لیگ ن کے اختیارولی اور پی ٹی آئی کے عمر کاکا خیل کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تمام حلقوں کے پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔