Site icon Meritnews

حارث رؤف نے نکاح کے بعد اہلیہ کے آگے ہاتھ جوڑنے کی وجہ بتا دی

قومی کرکٹر حارث رؤف نے نکاح کے روز اہلیہ مزنا مسعود کے آگے ہاتھ جوڑنے کی وجہ بتادی ۔

حال ہی میں شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی ٹیم کے متعدد ارکان نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا تھا جہاں بولرز نے طالب علموں سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی جب کہ ساتھ ہی ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

اسی دوران حارث سے یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے سوال کیا کہ سر آپ نکاح کے روز فوٹوشوٹ کے دوران اہلیہ مزنا سے معافی کیوں مانگ رہے تھے؟ اس پر پہلے تو حارث ہنس پڑے اور پھر بتایا کہ اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی، جو شوٹ کررہا تھا اس نے غلط ریکارڈ کیا۔

Exit mobile version