امریکا: متعدد ریاستوں میں شدید برفباری
امریکا کی کئی ریاستیں شدید سردی، یخ بستہ ہواؤں، برفباری اور بارشوں کی زد میں ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں خلل پڑنے سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ تقریباً 15 کروڑ امریکی موسم سرما کے طوفان یا اس کے ممکنہ خطرے کی زد میں ہیں۔
امریکا: متعدد ریاستوں میں شدید برفباری، بجلی فراہمی معطل، 26 ہلاک
Published On 17 February,2021 08:25 pm
نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا کی کئی ریاستیں شدید سردی، یخ بستہ ہواؤں، برفباری اور بارشوں کی زد میں ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں خلل پڑنے سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ تقریباً 15 کروڑ امریکی موسم سرما کے طوفان یا اس کے ممکنہ خطرے کی زد میں ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل آنے والے ایک سرد طوفان نے امریکا کے زیادہ تر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور برف کی کئی انچ موٹی تہہ جمنے اور بجلی کی فراہمی رکنے سے لاکھوں افراد شدید ٹھنڈ میں ایک ایسی صورت حال سے گزر رہے ہیں، جس کا سامنا اکثر لوگوں کو پہلی مرتبہ کرنا پڑ رہا ہے۔