
لاہور میں فوگ ٹاورزاگست تک نصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا: فواد چودھری
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے لاہور میں اگست تک فوگ ٹاورزنصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں دھند کے حوالے سے اہم اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں دھند کی وجہ مشرقی پنجاب میں جلائی جانے والی فصلیں ہیں ۔ اس کا ثبوت واہگہ بارڈر پر لگا میٹر ہے جو بتا رہا ہے کہ واہگہ پر فضاء لاہور شہر کے مقابلہ زیادہ آلودہ ہے۔