Site icon Meritnews

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور کالج ویمن یونیوسٹی کی کینٹین پر چھاپہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جیل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کینٹین کو سیل کر دیا ہے اور صفدر علی نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جیل روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس دوران کینٹین میں کھانے اور صفائی ستھرائی کے معاملات کا جائزہ لیا گی تو حیران کن خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، جن میں سٹوریج ایریا میں بلیوں اور چوہوں کی بھرمار ، فوڈ پروڈکٹس پر مکڑیوں کے جالے ، کچن ایریا میں اکھڑا پینٹ ، کھلی ہوئی ڈسٹ بن ، گندہ آلو سلائسر ، کھلی گندی نالیاں ، کچن میں سگریٹ نوشی ، پینٹ کرنے والی بالٹیوں میں کھانا رکھا ہوا پایا گیا ، گندرے فریزر ، ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم دستیابی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ کینٹین مین ممنوعہ کاربو نیٹڈ ڈرنکس کا ایک سٹاک بھی ملا ۔ جسے پروڈکشن اصلاح تک بند کر دیا گیا ہے

Exit mobile version