حلیم عادل شیخ اور دیگر کا 2 روزہ ریمانڈ منظور
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ اور دیگر کا 2 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل وہاب بلوچ حلیم عادل شیخ کے وکیل کے طور پر پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل وہاب بلوچ نے کہا کہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا۔ جس پر عدالت نے کہا فی الحال 2 روزہ ریمانڈ دے رہے ہیں، تفتیش کے بعد صورتحال دیکھیں گے۔
یاد رہے ایم پی اے حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں پر سرکار کی مدعیت میں چار مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں درج کئے گئے ہیں۔ مقدمات دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت، ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے۔ مقدموں میں حلیم عادل شیخ اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔
Advertisements