10 ارب درخت لگانے کا ہدف رکھا ہے.وزیراعظم
وزیراعظم نے اسلام آباد میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شجرکاری آنیوالی نسلوں کیلئے ضروری ہے، آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے اپنا طرز زندگی بدلیں، لاہور کو ایک وقت میں باغوں کا شہر کہا جاتا تھا، درخت کاٹنے کے باعث آج لاہور میں آلودگی ہے، لاہور میں شجرکاری کیلئے 50 مقامات کی نشاندہی کی، میواکی ٹیکنالوجی کے ذریعے پودے لگا رہے ہیں، پشاور کو پھولوں کا شہر کہا جاتا تھا لیکن آج صورتحال مختلف ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں زمین اور سوچ دونوں میں تبدیلی لا رہے ہیں، گزشتہ کئی برسوں میں لاہور میں 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے، دس ارب درخت لگانے کا ہدف رکھا ہے۔
Advertisements