سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری
177 سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ الیکش کمیشن نے نیب، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں جبکہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور حفیظ شیخ کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔ جنید اکبر نے فوزیہ ارشد کو تجویز کنول شوزب نے تائید کی، فوزیہ ارشد کے کاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض نہ کیا۔ اسلام آباد سے جنرل نشست پر حفیظ شیخ کا ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع ہوا۔ تحریک انصاف کی امیدوار زرقا تیمور کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان، سینٹ کی عمومی نشست پر شیری رحمان، صادق میمن اور دوست علی جیسر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے۔
Advertisements