• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عمران خان سینیٹ الیکشن جیتیں گے، آصف زرداری کو ووٹوں کی خریداری میں مایوسی ہوگی : شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، عمران خان سینیٹ الیکشن جیتیں گے، آصف زرداری کو ووٹوں کی خریداری میں مایوسی ہوگی۔
    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی، ساری سیاست اب 3 مارچ کو الیکشن میں ہوگی، عمران خان 4 مارچ کو سینیٹ میں سرخرو ہوں گے، 4 مارچ سے ملک میں سیاسی بہتری آئے گی، جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے آج سینیٹ ٹکٹوں کی جستجو میں ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کا بڑا شور ہے، ان کے پاسپورٹ کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، جس کا نام ای سی ایل میں ہو اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا، نواز شریف آنا چاہیں تو ایمرجنسی دستاویزات جاری ہوسکتے ہیں، ان کو واپس آنے سے کوئی روک نہیں رہا، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ہیں، نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا۔

    114 مناظر