• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ میں بھی سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

    پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ میں بھی سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، پارٹی میں دو گروپ آمنے سامنے، لیگی قیادت ٹکٹوں کا فیصلہ نہ کر سکی۔
    ذرائع کے مطابق شہباز شریف گروپ نے مشاہد اللہ خان کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی۔ گروپ نے موقف اپنایا کہ مشاہد اللہ خاں بیمار ہیں، کسی متحرک رہنما کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی کے دوسرے گروپ نے اعظم نذیر تارڑ کو ٹکٹ دینے کی مخالف کی۔ دوسرے گروپ نے اعتراض کیا کہ اعظم نذیر تارڑ کی پارٹی کیلئے کیا خدمات ہیں ؟ اعظم نذیر تارڑ کے بجائے زاہد حامد کو ٹکٹ دیا جائے۔ مشاہداللہ خاں کے بجائے عرفان صدیقی کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔

    Advertisements
    93 مناظر