• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری

    سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک بے تعطل جاری رہے گی۔ پی ایس 43 میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔
    1 لاکھ 45 ہزار 627 رجسٹرڈ ووٹرز پر مشتمل حلقے ملیر پی ایس 88 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے یوسف بلوچ، پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد سمیت دیگر آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔
    پی ایس 88 میں مرد ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 425 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 64 ہزار 202 ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں 108 پولنگ سٹیشن اور 410 پولنگ بوتھس بنائے ہیں۔ 33 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس اور 36 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
    الیکشن کمیشن نے جوہر، ائیر پورٹ، سچل، ملیر سٹی، ملیر کینٹ اور میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں آنے والے پولنگ سٹیشنز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

    126 مناظر