Site icon Meritnews

گوگل کی پاکستان میں بطور کمپنی رجسٹریشن

گوگل دنیا کی چند بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اب پہلی بار اس نے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرالی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق کے مطابق گوگل نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں بطور کمپنی رجسٹریشن کرالی ہے
انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا قوانین کے تحت حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن کا پابند کیا ہے اور اسی وجہ سے گوگل نے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگل کا سرور پاکستان میں بنے گا تو پاکستانی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہوگا، ورنہ ابھی تمام کمپنیوں کا ڈیٹا ملک سے باہر محفوظ کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بھی جلد پاکستان میں دفتر قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل اور عدم استحکام کے باعث کمپنیاں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی ہچکچاہٹ دور کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی کی جانب سے انہیں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی

Exit mobile version