گرفتار وکلاء ساتھیوں کی رہائی کیلئے وکلا کی اسلام آباد کچہری سے ڈی چوک تک ریلی
اسلام آباد بار کونسل کے زیراہتمام ریلی کا آغاز اسلام آباد کچہری سے ہوا۔۔۔راولپنڈی سے بھی وکلا نے شرکت کی۔۔ریلی جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی ڈی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ وکلا نے اس موقع پر نعرے بازی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار وکلا کو رہا کرکے ایف آئی آر واپس لی جائے۔ گرائے گئے چیمبرز کی دوباہ تعمیر کی جائے۔ 48 گھنٹے میں مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک دوبارہ آکر آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔
Advertisements