Site icon Meritnews

سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے مبینہ آڈیو انٹرویو کے ذریعے اپنے حراست میں لیے جانے والی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی جانب سے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کے کیلیفورنیا میں حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔
تاہم اب کیس نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے بعد آن لائن ایک مبینہ آڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں قاتل گولڈی برار کا کہنا ہے کہ ‘اسے حراست میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی وہ امریکا میں تھا’۔

Exit mobile version