پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، کروز میزائل زمین اور سمندر میں دشمن کو تباہی سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل ملٹی ٹیوب لانچ وہیکل سے فائر کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیسکوم ڈاکٹر رضا قمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستان اس سے پہلے بیلسٹک میزائل غزنوی اور شاہین تھری کا بھی ٹیسٹ کر چکا ہے۔ دونوں میزائل ایٹمی سمیت تمام قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غزنوی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر جبکہ شاہین تھری کی 2750 کلو میٹر ہے