وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی تردید
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی تردید پر سپریم کورٹ نے مقدمہ نمٹا دیا۔
اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس میں کہا کہ کل مجھے واٹس ایپ پر کسی نے دستاویزات بھیجی ہیں، حلقہ این اے 65 میں حکومتی اتحادی کو بھاری بھرکم فنڈز جاری کیے گئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سڑک کی تعمیر کے لیے مخصوص حلقوں کو فنڈز دیئے جا سکتے ہیں، کیا حلقے میں سڑک کیلے فنڈز دینا قانون کے مطابق ہے۔ انہوں نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دشمن نہیں، عوام کے پیسے اور آئین کے محافظ ہیں، امید ہے آپ بھی چاہیں گے کہ کرپشن پر مبنی اقدامات نہ ہوں۔
Advertisements