• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ایم پی ایز کا پیسے لیکر ووٹ بیچنے کا معاملہ، وزیراعظم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

    وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کا پیسے لے کر ووٹ بیچنے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
    وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں فواد چودھری، شیریں مزاری، شہزاد اکبر شامل ہیں۔ کمیٹی تمام آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر سفارشات دے گی۔ کمیٹی کو جلد از جلد اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ ویڈیو میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے کئے گئے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا تھا۔

    Advertisements
    108 مناظر