• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • علی سد پارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

    علی سد پارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیماوں کی زمینی راستے سے تلاش کیلئے مقامی کوہ پیماوں کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
    رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث گزشتہ روز زمینی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جو آج سنگین موسمی حالات کے سبب پھر روک دیا گیا ہے تاہم 6 مقامی کوہ پیماوں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو علی سد پارہ اور ان کے ہمراہ جانے والے 2 غیر ملکی کوہ پیماوں آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو کو تلاش کرے گی، واضح رہے کہ تینوں کوہ پیما 5 فروری سے لاپتہ ہیں۔

    قبل ازیں علی سد پارہ گیشربرم، سپانتک پیک، نانگا پربت، چین کی مزتاغ اتا،براڈ پیک، نیپال کی پوموری پیک اور کے ٹو کے علاوہ دیگر کئی چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

    84 مناظر