Site icon Meritnews

معروف اداکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

پاکستان ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار اسماعیل تارا خالق حقیقی سے جا ملے۔

تفصیلات کے مطابق اسماعیل تارا کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، اداکار نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کرداروں سے اپنا نام بنایا۔

اداکار کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے، انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اسماعیل تارا تین روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے گردے فیل ہوگئے تھے اور ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

اسماعیل تارا کی اداکاری کی دنیا میں وجہ شہرت پی ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں پر مبنی سلسلہ ففٹی ففٹی ہے جس میں انہوں نے اداکاری کے علاوہ بعض خاکے بھی لکھے، اس ڈرامے میں انہوں نے مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کے ساتھ مل کر بہاری لہجے میں منوا اور ببوا کے لازوال کردار تخلیق کیے۔

Exit mobile version