خیبرپختونخوا میں پیسے دے کر ارکان کو خریدا گیا: مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پیسے دے کر ارکان کو خریدا گیا، انہوں نے پیسوں سے لوگوں کے ضمیروں کا سودا کیا، کل پوری پاکستانی قوم نے کرپشن کا عالمی ریکارڈ ٹوٹتے دیکھا، اگر یہ مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان جو دوسروں کو چور کہتے ہیں، وہ خود چوروں کے سردار ہیں، دوسروں پر بکنے کا الزام لگاتے ہیں، کل پوری قوم نے دیکھا کہ کون بکا ہے، سپریم کورٹ کے سماعت کرنے سے ایک دن پہلے ویڈیو ریلیز کی گئی۔
دوسری جانب لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب کی وجہ عمران کی نفرت، جھوٹ اور بہتان ہے، عمران خان نیازی چپڑاسیوں، خانساموں کے نام پر پیسہ لیتا رہا، جلد عمران خان کے بھی فالودے والے سامنے آجائیں گے۔