• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ملازمین بنیادی تنخواہ میں چالیس فیصد اضافہ چاہتے ہیں: شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے، ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا، ملازمین کہتے ہیں بیسک تنخواہ میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے، صوبوں کے نہیں، صرف مرکز کے ملازمین سے بات کریں گے۔
    دوسری جانب اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ متعدد ملازمین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
    پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ بھی شامل ہیں۔ سرکاری ملازمین کو سیکرٹریٹ کے گیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔
    اس سے قبل پولیس نے رات گئے سرکاری ملازمین کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مزدور رہنماؤں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ، چیٸرمین اظہار عباسی، سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری کو گزشتہ رات سرکاری گھر سے حراست میں لیا گیا۔

    Advertisements
    186 مناظر