• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • خود احتسابی تحریک انصاف کا خاصہ اور وزیراعظم عمران خان کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے : فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خود احتسابی تحریک انصاف کا خاصہ اور وزیراعظم عمران خان کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے۔
    معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، کڑے احتساب کے بعد سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا، گزشتہ سینیٹ الیکشن میں ضمیر کا سودا کرنیوالے 20 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا، ضمیر کے سوداگروں کو ملکی سیاست سے آؤٹ کرنے کا جو بیڑا کپتان نے اٹھایا پوری قوم وزیراعظم کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، جس سے مخالفین اور ضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں، پی ڈی ایم شو آف ہینڈ کی بجائے خفیہ بیلٹ کا رونا رو رہی ہے۔

    79 مناظر