سینیٹ الیکشن کیلئے رشوت لینے والے پکڑے گئے، تحقیقات ہوں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا
فواد چودھری نے کہا ہے کہ رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، تحقیقات ہونی چاہیں 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا، کیا ان 2 سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے؟۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یاد رہے گزشتہ روز سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ ویڈیو میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔
2018 میں پی ٹی آئی ارکان کو خریدنے کیلئے نوٹوں کے ڈھیر لگائے گئے۔ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے کئے گئے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے۔