ویڈیو سیکنڈل نے سینٹ الیکشن میں ضمیروں کے سوداگروں کا پردہ چاک کر دیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ویڈیو سیکنڈل نے سینٹ الیکشن میں ضمیروں کے سوداگروں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سینٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے، اس ٹولے نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کی، پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ ووٹوں کے سوداگر کون ہیں، یہ عناصر پھر چمک کے ذریعے بولیاں لگانا چاہتے ہیں، اوپن بیلٹ سے منڈیاں لگانے کا قبیح کاروبار ختم ہوگا، اوپن بیلٹ سے الیکشن میں شفافیت آئے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک طرف کرپٹ عناصر ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے، 22 کروڑ عوام کے سامنے اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہرے بےنقاب ہو چکے ہیں۔
Advertisements