پاکستان کا کورونا سے پیدا ہونیوالے بحران سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات پر زور
اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر اور پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔
نیویارک میں کمیشن برائے سماجی ترقی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے اور اس حوالے سے دنیا کی استعداد کار بڑھانے کیلئے سماجی ترقی کا کردا ر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ کرونا کی وباء سے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے سماجی ترقی کے کردار کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے بنیادی ڈھانچے پر فوری سرمایہ کاری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کے درمیان روابط بڑھتے ہیں اور بین الاقوامی تعاون کو تقویت ملتی ہے اس طرح عالمی ڈیجیٹل معیشت کے قیام کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملی سکتی ہے۔
Advertisements