• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • علی سدپارہ کی تلاش کا مشن، سرچ آپریشن کیلئے سی 130 جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے مشن کیلئے سی ون تھرٹی جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خراب موسم کے باعث زمینی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
    کے ٹو پر آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی پر فضائی سرچ آپریشن کے ذریعے کوپیماوں کو تلاش کیا جائے گا۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی، کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کیلئے نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے تاہم انتہائی بلندی پر پہنچنے کےبعد وہ واپس نہیں پہنچ سکے۔ علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیماؤں کا جمعہ سے کیمپ سے رابطہ منقطع ہے۔
    اس سے قبل ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما ٹیم کی تلاش کی گئی لیکن خراب موسم اور تیزہواؤں کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

    Advertisements
    173 مناظر