• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اپوزیشن کا اپنا ‘لونگ گواچ’ چکا، یہ لانگ مارچ کیا کریں گے: فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم ٹولے کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا، اپوزیشن کا اپنا ‘لونگ گواچ’ چکا ہے، یہ لانگ مارچ کیا کریں گے۔
    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 26 مارچ ابھی دور ہے، لانگ مارچ بھی استعفوں کی طرح ناکام ہی رہے گا، پی ڈی ایم کرپشن کے مگر مچھوں کا ٹولہ ہے، عوام کرپشن میں لت پت چوروں اور لٹیروں کو پہچان چکے ہیں، جعلی راجکماری، شہزادے اور مولانا ایک دوسرے کو زیادہ دیر فریب نہیں دے سکیں گے، پی ڈی ایم تاش کے پتوں کی طرح جلد بکھر جائے گی، وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے اس ٹولے کی منفی سیاست کا حشر نشر ہو چکا ہے۔
    دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوم پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، پاک فوج نے دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا دلوایا، پاکستان میں استحکام اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنے شہیدوں کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

    73 مناظر