اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی میں تبدیلی ناگزیر ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے لکھا کہ ظاہر ہے جب ایک سال میں 1000 ارب روپیہ مل جائے اور کوئی جوابدہی نہ ہو کہ کہاں اور کیسے خرچ کیا آپ آسانی سے کیسے جانے دیں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چودھری نے لکھا کہ یہ ملک اس عیاشی کا متحمل نہیں ہے اور اٹھارویں ترمیم اور NFC میں تبدیلی ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی میں تبدیلی ناگزیر ہے۔
Advertisements