• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن قومی مفادات پر پاکستانی قوم متحد ہے: مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جہاں قومی مفادات کی بات آتی ہے پاکستانی قوم متحد ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیرپریک جان ہے۔
    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی نائب صدرنے کہا کہ مجھے میرے والد کا پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے عوام سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جہاں قومی مفادات کی بات آتی ہے پاکستانی قوم متحد ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیرپریک جان ہے۔ پوری قوم مسئلہ کشمیرپرایک ہے۔ کشمیری بہن بھائی اورجوانوں کی جرات کوسلام پیش کرتے ہیں۔
    مریم نواز نے کہا کہ کشمیریوں کی استقامت کوسلام پیش کرتےہیں۔ کشمیریوں کی جرات کوسلام پیش کرتےہیں۔ جہاں جہاں کشمیرکانام آئےگاوہاں عمران خان مجرم بن کرکھڑاہوگا۔ عمران خان آج کس منہ سےکشمیریوں کےپاس آئےہیں، عمران خان کشمیریوں کوکیابتاؤ گےکشمیرکاسوداکرکےآیاہوں۔ آزادکشمیرکی پولیس کوتاکیدکی گئی ہےکہ جلسےمیں کوئی مخالف جماعت کاکارکن نہ آئےاوراگلی نشستوں پرپی ٹی آئی کارکنان کوبٹھایاجائے۔

    مریم نواز نے کہا کشمیری بھی آج یک زبان ہو کر کہہ رہے ہیں گو عمران گو، میں نے سنا ہے کہ آج کوٹلی میں آج عمران خان آرہا ہے اور ایک سرکاری کاغذ پر لکھی ہوئی تاکید آزاد کشمیر پولیس کو بھیجی گئی ہے کہ مخالف جماعت کا کوئی رکن عمران خان کے جلسے میں نہیں آپائے۔
    انہوں نے کہا کہ ہدایت کی گئی ہے کہ اگلی 23 قطاروں میں صرف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بٹھائے جائیں کیوں کہ جعلی وزیراعظم کو ڈر لگتا ہے کہ لوگ اس کا گریبان پکڑیں گے۔
    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان سے میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ تم آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے لیے کیا پیغام لائے ہو، تم کشمیریوں کو 15 اگست 2019 کا وہ دن یاد کرانے آئے ہو جب تم کشمیر کو مودی کی جھولی میں دے آئے تھے۔

    93 مناظر