• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نریندرا مودی مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کا اقدام واپس لو، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر بھارتی وزیراعظم کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ نریندرا مودی مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کا اقدام واپس لو، مذاکرات کرو اور دیرینہ تنازع مل کرحل کرو۔
    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوٹلی، آزاد جموں کشمیر میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، معاون خصوصی رؤف حسن ، صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوٹلی کے رہنے والے شہریوں، کشمیریوں اور پاکستانیو شاندار استقبال کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
    عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام کو جو حق ملنا تھا وہ نہیں ملا، یو این قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے لوگوں کو حق ملنا تھا، کشمیری عوام کو ان کی مرضی کے مطابق حق دیا جائے، کشمیری عوام کوجو حق ملنا تھا وہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا، میں نے اقوام متحدہ اجلاس میں بھی یاد دلایا تھا، آج تک کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ سے بھی تین بار کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بات کی۔ مجھ میں جتنی بھی ہمت ہوئی، ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔ سفیر بن کر کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں بلند کروں گا،۔
    انہوں نے کہا کہ تمام مسلم دنیا مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیری پاکستان کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ کشمیر کے لوگ جب پاکستان کے حق میں فیصلہ دیں گے تو وہ انھیں یہ حق دیں گے کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

    Advertisements
    77 مناظر