یہ کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہے , ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز کا فیصلے سے متعلق رد عمل
ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے لندن کورٹ میں شہباز شریف سے متعلق فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہتک عزت کیس میں آج کی سماعت ابتدائی ہے۔ فیصلہ حتمی مقدمے کی سماعت کے پیرامیٹرز طے کرتا ہے، یہ کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہے۔