برطانوی عدالت نے ڈیلی میل سے متعلق ابتدائی فیصلہ سناتے ہوئے اخبار کی خبر کو ہتک عزت قراردے دیا
برطانوی عدالت نے ڈیلی میل سے متعلق ابتدائی فیصلہ سناتے ہوئے اخبار کی خبر کو ہتک عزت قراردے دیا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران کی درخواست پر ابتدائی سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے فیصلہ لیگی صدر کے حق میں دیدیا۔ مزید تفصیلی سماعت بعد میں ہوگی، عدالت نے ڈیلی میل کے مضمون کو سنگین نوعیت کی ہتک عزت قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے صحافی ڈیوڈ روز اور برطانوی اخبار ڈیلی میل پر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت شروع ہوئی۔
برطانوی عدالت کے جج جسٹس میتھیو نکلین نے ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈیل میل کے مضمون میں لکھے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے۔