دنیا بھر کی طرح ملائشیا میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا
(بیورو چیف میرٹ نیوز)
دنیا بھر کی طرح ملائشیا میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا ۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پر ملائشیا میں مقیم معروف بزنس مین اور میڈیا سیل انچارج پاکستان تحریک انصاف ملیشیا ۔ ملک فارق صاحب نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد اقوامِ متحدہ کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اور انہوں نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جاری غاصبانہ اور جبری محاصرہ ختم کرے۔اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو فوری طور پر بحال کرے۔
Advertisements